پاراچنار کے محاصرے پر انجمن حسینیہ کی ہنگامی پریس کانفرنس! متفقہ قومی لائحہ عمل کا فیصلہ
شیعیت نیوز:انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے زیراہتمام گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پریس کلب پاراچنار میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.
جس میں انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور اراکین کے علاوہ سول سوسائٹی، گرینڈ جرگہ کے لوکل اراکین نیز قومی عمائدین، سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، صدر تحریک حسینی سید تجمل آغا اور جرگہ ممبر سید رضا حسین فخری نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا!کالعدم لشکر جھنگوی کے12 دہشتگرد گرفتار
مقررین نے کہا کہ امن کے قیام میں ہم نے حکومت اور گرینڈ جرگہ کے ساتھ جنگ رکوانے، گرفتاریوں نیز روڈ کو محفوظ بنانے کے علاوہ ہر سطح پر کمک کی ہے۔
حکومت اور جرگے نے جو مطالبہ کیا ہے، ہم نے پورا کیا ہے، تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہی مطالبات حکومت نے کبھی مخالف فریق سے نہیں کئے ہیں۔
نہ ہی کبھی انکے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کرم کا امن داو پر لگا ہے







