پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا!کالعدم لشکر جھنگوی کے12 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، 7 حفاظتی فیوز وائر7 فٹ، گولیاں، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، 2 موبائل فونز، ممنوعہ پمفلٹ، نقدی برآمد کی ہے۔
شیعیت نیوز: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے مبینہ 12 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آپریشن سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ میں کئے گئے۔
لاہور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ سرگودھا سے الزینبیون کا 1 عہدیدار اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، 7 حفاظتی فیوز وائر7 فٹ، گولیاں، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، 2 موبائل فونز، ممنوعہ پمفلٹ، نقدی برآمد کی ہے۔
دہشتگردوں کی شناخت ندیم مرتضی، محمد جابر، آصف افتخار، شمس الدین، اعجاز حسین، حسن خان، شاہد سعید، فاروق احمد وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
رواں ہفتے میں 1318 کومبنگ آپریشنز کے دوران 173 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔
لاہور میں کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 ہزار 952 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔