اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

علامہ ساجد علی نقوی کا گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ

یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر آئینی حقوق کی فراہمی اور نمائندگی کی ضرورت پر زور

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم نومبر یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں حکمران سے گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت بلتستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ گلگت بلتستان ملک کا اہم اور حساس ترین خطہ ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ اس خطے کو اب تمام آئینی حقوق دے کر صوبہ ڈکلیئر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر 1947ء سرزمین گلگت بلتستان کی ڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کا دن ہے اور یہ دن گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری، اتحاد اور آزادی کی علامت ہے۔ گلگت بلتستان کے بہادر رہنماؤں اور مقامی قبائل نے اس تحریک کو کامیاب بنایا اور اپنی سرزمین کو آزاد کروایا اس موقع پر ان تمام قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان خطے کی تمام سبسڈی اور سہولیات برقرار رکھی جائیں اور خطے کے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کی امنگوں کے مطابق تمام فیصلے کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فضائی حملے میں داعش کے آٹھ شدت پسند ہلاک

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا کہ کسی بھی خطے میں تمام آئینی و قانونی اقدامات اس وقت اٹھائے جاتے ہیں، جب اس خطے کو تمام آئینی وقانونی حقوق فراہم کئے جائیں، لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ گلگت بلتستان جو ایک عرصہ سے سرزمین بے آئین ہے اسے قومی دھارے میں باقاعدہ شامل کیا جائے اور اسے آئینی حقوق فراہم کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ان کی جائز ضروریات کا خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button