اسرائیل کا وہم ہے کہ محاصرے سے مقاومت کو اسیر بنا رہا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

01 نومبر, 2024 18:49

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے چئیرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا امام خمینیؒ نے ہمیں سکھایا کہ عالم اسلام کے طاقتور ہونے اور مستکبرین پر غلبے کا واحد راستہ اسلامی حکومتوں اور اقوام کا اتحاد و یکجہتی ہے۔

انہوں نے امت اسلامیہ کے سامنے روشن راستہ اور واضح نقشہ ترسیم فرمایا اور اسلامی ممالک اور ان کے راہنماؤں کو ہمیشہ مغرب اور اسرائیل کے مقابلے میں شجاعت اور عدم وابستگی اور استقلال کی دعوت دیتے رہے۔

شہادت کو فتح کی چوٹی قرار دیا اور مقاومت و مزاحمت کا خد و خال اسی بنیاد پرمتعین فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلامی حکومتوں کا کردار بہت اہم ہے اور انہیں خطے کے موجودہ منظر نامے میں مداخلت کرکے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

حکومتوں کو صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کے لئے اپنے ہتھیاروں کو بروئے کار لانا چاہئے اور مقاومت اور مجاہدین کی مدد و حمایت کریں۔

حزب اللہ ایک مکتب اور منہج ہے، نہ کہ ایک فرد، اور دنیا دیکھے گی کہ نصر اللہ کا مکتب کتنے عظیم کارنامے رقم کرتا ہے۔

صہیونی دشمن کا وہم تھا کہ ان کی شہادت پر مقاومت بھی خاموش ہوجائے گی لیکن وہ پوری طرح غلطی پر تھا اور مقاومت و مزاحمت کے شعلے مزید بھڑک اٹھے۔

وہ گمان کرتے ہیں کہ غزہ اور لبنان کا محاصرہ کرکے مقاومت کو اپنا اسیر بنائیں گے حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ امام خمینیؒ نے فرمایا ہے کہ جس قوم کے پاس شہادت ہے وہ اسیر نہیں ہوا کرتی۔

3:21 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top