مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔
اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ اب اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا ہے اور عالم مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے فلسطین کے اندر ہونے والے قتل عام کے بعد بے نقاب ہو چکے ہیں۔
فلسطین کے مظلوم عوام گزشتہ 13 مہینوں سے اسرائیلی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہیں اپنے ہدف اور اللہ تعالی کی نصرت پر کامل ایمان ہے۔
اسی لئے وہ دشمن کی بربریت اور ظلم کے باوجود بے خوف ہو کر میدان میں کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او نے مظلومین فلسطین و لبنان کے لئے ملک گیر امدادی مہم جاری کردی
اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ اب اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا ہے اور عالم مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے فلسطین کے اندر ہونے والے قتل عام کے بعد بے نقاب ہو چکے ہیں۔
حقوق بشر، حقوق نسواں، اطفال کے حقوق کے جھوٹے دعویدار فلسطینی بچوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اپنے دوہرے معیار اور خبیث کردار کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر چکے ہیں۔
علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ کل یہودیوں کو مولا علیؑ نے خیبر میں عبرت ناک شکست دی تھی اور آج مولا علیؑ کے پیروکار اسرائیل کے یہودیوں سے نبرد آزما ہیں، اور انشاءاللہ انہیں عبرت ناک شکست دیں گے۔
فلسطین اور لبنان کے جنگ زدہ مظلوم شہریوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔
ہمیں چاہئے کہ اس مشکل وقت میں اپنے مظلوم بھائیوں کی مالی مدد کریں۔







