اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او نے مظلومین فلسطین و لبنان کے لئے ملک گیر امدادی مہم جاری کردی

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات کے پیش نظر متاثرین فلسطین و لبنان کیلئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فلسطین و لبنان کے مظلوموں کی امداد کیلئے میدان میں آگئی۔

آئی ایس او نے ملک گیر امدادی مہم شروع کر دی ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات کے پیش نظر متاثرین فلسطین و لبنان کیلئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جمع ہونیوالی مالی امداد فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام تک پہنچائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ نسل کشی کی نئی لہر، کوہاٹ میں معروف سالار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا

بطور مسلمان فلسطین و لبنان کے ٓلوگوں کا ہم سب پر حق ہے، اور ہمیں اس حق کو بخوبی نبھانا چاہیئے۔

شہریوں سے اس کارِخیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی گزارش ہے۔

اس کیلئے مرکز کی جانب سے تمام یونٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جن میں کہا گیا ہے کہ مظلومین فلسطین و لبنان کیلئے امدادی کیمپ لگائے جائیں اور امداد جمع کرکے مرکز میں پہنچائی جائے، جہاں سے فلسطین ولبنان بھجوائی جائے گی۔

آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ مظلوموں کی مدد اور ظالمیں سے اظہار برات کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button