شیعہ نسل کشی کی نئی لہر، کوہاٹ میں معروف سالار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا
شیعیت نیوز : صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں شیعہ نسل کشی کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔
کچہ پکہ کے مقام پر کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں نے معروف سالار سید شاہ کاظم کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
واقعہ کے فوری بعد مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، بہت جلد انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس سے قبل 9 اکتوبر کو کوہاٹ میں اورکزئی سے تعلق رکھنے والے شیعہ رہنما حامد عسکر ترائی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں جاری حق و باطل کا معرکہ ہمارے لئے امتحان ہے, علامہ عقیل موسیٰ
پورے ملک سے ملت تشیع نے احتجاج ریکارڈ کروا کر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان قاتلان کو فلفور گرفتار کیا جائے۔
اگر حکومت شہریوں کو تحفظ دینے سے قاصر ہے تو برملا اظہار کرے تاکہ عوام خود ہی اپنی حفاظت کا بندوبست کرے۔
اس طرح کے واقعات پاکستان کے امن و امان کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔







