ایک بار بچ گئے، کب تک بچو گے؟ نیتن یاہو کو سربراہ حزب اللہ شیخ نعیم قاسم کا انتباہ
حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم نے ایک بار حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بچ گئے ضروری نہیں کہ ہر بار ایسا ہو
شیعیت نیوز : حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے پہلے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ حماس اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔
اسرائیل اور حزب اللہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اپنے جنگی منصوبے کو اپنے قائم کردہ سیاسی ڈھانچے کے اندر جاری رکھیں گے، اور ہم جنگ کے راستے پر قائم رہیں گے۔“
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کا بڑا حملہ، 4 فوجی ہلاک، صیہونی آرمی چیف بھاگ نکلا
ہمارے لیے مزاحمت کرنا اور دفاعی اقدامات کرنا بہتر ہے اس سے کہ اسرائیل ہم پر غیر متوقع طور پر حملہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو پوری طاقت، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
حزب اللہ کے نئے سربراہ نے کہا کہ ’ہم کسی کی ایما پر لڑائی نہیں کررہے اور کوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے، ہم اپنے مقصد کے لیے لڑتے ہیں۔