اہم ترین خبریںلبنان

راکٹ حملوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک، حزب اللہ کا بیان

حزب اللہ کے صیہونی فوجی اڈوں پر میزائل، راکٹ اور ڈرون حملے، حملوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک، صیہونی میڈیا کا اعتراف

شیعیت نیوز : حزب اللہ نے خیام قصبے کے مشرق میں راکٹوں اور بھاری توپ خانے سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

میٹولا کی شمالی اسرائیل کی سرحدی کمیونٹی پر حزب اللہ کے حملے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔

حملوں میں حیفا کے جنوب اور تل ابیب کے مشرق میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور تربیتی کیمپوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ کارروائیاں ’غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں، اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں‘ ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ’12 اسرائیلی فوجیوں کے ایک دستے کو نشانہ بنایا، اور حدیرہ کے مشرق میں میزائلوں اورڈرونز کی مدد سے اسرائیل کی ’این شیمر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل خانہ جنگی کے دہانے پر، شہری تحریک مقاومت کے لئے جاسوسی کرنے لگے

اس کے علاوہ حیفا کے جنوب میں الیاکیم کیمپ اور مقبوضہ شہر ایکر کے شمال میں شراگا فوجی اڈے میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جبکہ تل ابیب کے جنوب مشرق میں قائم اسرائیلی فوجیوں کے خصوصی تربیتی مرکز آدم کیمپ پر بھی میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ ‘

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  حزب اللہ نے جنوبی حیفا میں اسرائیلی فوج کے تیرہ کارمل فوجی اڈے پر ڈرونز حملہ کیا اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ان تمام حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، تاہم ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد کے بارے میں فلحال معلومات نہیں ملیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button