محکمہ اوقاف ملتان، امام بارگاہ شاہ شمس کی اراضی پر قبضہ کرنا بند کرے، عون شمسی

31 اکتوبر, 2024 14:31

شیعیت نیوز : سابقہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور سابقہ کمشنر ملتان عامر خٹک کی محبت اور عقیدت سے دربار حضرت شاہ شمس کی تزئین و آرائش اور دیگر تعمیرات کی گئیں۔

لیکن اب محکمہ اوقاف دربار سے ملحقہ امام بار گاہ میں ناجائز مداخلت کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہمارے اباو اجداد نے حضرت شاہ شمس کے لیے ایک وسیع رقبہ دیا تھا جس کی آمدن سے دربار کے اخراجات کیئے جاتے تھے لیکن محکمہ اوقاف مختلف اوقات میں دربار کے رقبے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا رہا جس سے مسائل پیدا ہوتے رہے۔

دربار کے باہر امام بارگاہ دوران محرم اور دیگر مواقع پر تمام انتظامات اور اخراجات ہم کرتے ہیں اور عرس کے موقع پر بھی ہم اور مریدین ہی اخراجات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا پاکستان کا دوست نہیں ہر موقع پر تباہی پھیلانے کی تلاش میں ہوتا ہے، لیاقت بلوچ

گزشتہ روز ایک بار پھر محکمہ اوقاف نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امام بارگاہ کے معاملات میں مداخلت کر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہم ملتان اتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ محکمہ اوقاف کو بدامنی پھیلانے سے روکا جائے۔

اجلاس میں علامہ سید اقتدار حسین نقوی، بیرسٹر محمد عثمان ڈوگر، سید انیس مہدی جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان، فہیم گردیزی ایڈوکیٹ، مخدوم سید یوسف حیدر شمسی، خرم شہزاد انجمن تاجران صرافہ بازار، مخدوم سید حسن رضا مشہدی شریک ہوئے۔

10:33 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top