پاراچنار، مین شاہراہ مسلسل20روز سے بند، لاکھوں کی آبادی محصور

30 اکتوبر, 2024 17:49

شیعیت نیوز: پشاور، پاراچنار مین شاہراہ کی آمدورفت کے لئے مسلسل اٹھارہ روز سے بندش کے باعث لاکھوں کی آبادی اپنے علاقے میں محصور ہے۔

فیول ختم ہونے کے باعث تمام تر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے دوسرے دن بھی بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض بروقت پشاور شفٹ نہ ہونے اور علاج نہ ملنے کے باعث اب تک آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد دم توڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاراچنار کے شیعوں کا مال و آبرو غیر محفوظ، سنی مفتی نے لوٹ مار کرنا حلال قرار دیا

تین ہفتوں سے فورجی سروس کی بندش سے بھی طلبہ اور دیگر شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

قبائلی رہنماء جلال بنگش کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بناکر شاہراہیں آمد و رفت کے لئے کھول دی جائیں۔

ضلع کے تمام علاقوں میں قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

12:10 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top