پاراچنار کے شیعوں کا مال و آبرو غیر محفوظ، سنی مفتی نے لوٹ مار کرنا حلال قرار دیا
پاراچنار کے شیعوں کی جانوں کے بعد مال و عزت بھی غیر محفوظ، آٹا لوٹنے کو اہلسنت تکفیری مولوی نے حلال قرار دیا

شیعیت نیوز : گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آٹے سے لدے ہوئے ایک ٹرک کو لوٹا جا رہا تھا۔
یہ آٹا پاراچنار میں محصور فقہ جعفریہ کے لوگوں کے لئے جا رہا تھا۔
جس کی نشاندہی کرکے تکفیری دہشتگردوں نے ٹرک کو لوٹا تاکہ پاراچنار میں بسے شیعوں تک کھانے کا سامان نہ پہنچ سکے۔
اسی تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لائیوو بیٹھے ایک مفتی سے سوال کیا گیا کہ ہم نے اہل تشیع کا آٹا لوٹا، کیا وہ حرام ہے یا حلال؟
یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار کے راستوں کی 20 روز سے بندش،سینیٹر علامہ راجہ ناصر کی اسد قیصر سے ملاقات قیام امن کا مطالبہ
جس پر اہلسنت تکفیری مفتی نے جواب دیا کہ جی بالکل اہل تشیع سے لوٹا ہوا مال آپ پر حلال ہے۔
اس طرح کے فتوے دینے سے ملک کا امن و سکون برباد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ تکفیری دہشتگرد مفتیان سرعام جعلی فتوے دے رہے ہیں مگر حکومت اور حفاظتی ادارے غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔
پوری ملت تشیع اور درد دل رکھنے والے اہلسنت برادران کا حکومت اور حفاظتی اداروں سے یہ مطالبہ ہے کہ ایسے مفتیان اور لوٹ مار کرنے والے دہشتگردوں کو فلفور گرفتار کیا جائے۔