پارہ چنار میں آٹے کا ٹرک سپاہ صحابہ نے نعرہ تکبیر کے ساتھ لوٹ لیا، امام سمیت نمازی شامل
ضلع کرم میں سپاہ صحابہ کی کاروائی اور پولیس کی خاموشی پر سوالات

شیعیت نیوز: چار خیل ضلع کرم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب کلدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاراچنار کے لیے روانہ آٹے اور زندگی بچانے والی ادویات سے بھری گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔ مغرب کے وقت مسجد میں اعلان ہوا کہ نماز جلدی مکمل کریں کیونکہ باہر آٹے کا ٹرک کھڑا ہے، جسے سب کو لوٹنا ہے۔ بتایا گیا کہ ٹرک کا سامان پاراچنار کی شیعہ آبادی کے لیے مخصوص تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملعون مفتی عبد الرحمن مدنی کی ریاستی اداروں کو کھلے عام دھمکیاں،شہید قاسم سلیمانی کی توہین
نمازیوں نے نماز توڑ کر نعرہ تکبیر کے ساتھ ٹرک پر دھاوا بول دیا اور امام صاحب بھی اس میں شامل ہوگئے۔ دوران لوٹ مار امام صاحب گر کر زخمی ہوگئے۔ اس سارے واقعے کی نگرانی پولیس کے ایک ایس ایچ او نے کی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لوٹے گئے آٹے اور ادویات کو مسجد کے باہر تقسیم کر دیا گیا اور اس کے بعد نمازی واپس مسجد میں جا کر نماز عشاء ادا کرنے لگے۔
یہ واقعہ اسلام اور عبادات کا ایک عجیب مذاق بنا دیا گیا ہے اور اہلسنت کی مسجدوں اور مدارس میں ایسے اعمال کی تعلیم پر سوالات اٹھا رہا ہے۔