اہم ترین خبریںایراندنیا
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی ایران کے خلاف صیہونی حملے کی مذمت
خطے میں عدم استحکام کے خاتمے کے لیے عالمی برادری سے تناؤ کم کرنے کا مطالبہ
شیعیت نیوز: سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی نے آگاہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
روزنامہ شرق الاوسط کے مطابق، او آئی سی نے اپنی پریس ریلیز میں خطے میں عدم استحکام کا باعث بننے والے تناو اور کشیدگی کے خلاف تنظیم کے موقف پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری اور بااثر قوتوں سے تناؤ کو کم کرنے اور تشدد کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پرھیں : ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت دشمن کے لئے مایوس کن تھی، تحریک نجباء عراق کے رہنما
اس بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔