صہیونی طیاروں کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ایران
ایران کا بروقت ردعمل، دشمن کے میزائل حملے کا جواب، امریکی حمایت پر شدید تنقید

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صہیونی طیاروں کو ایرانی فضاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی طیاروں نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے علی الصبح عراق میں دہشت گرد امریکی فورسز کے زیر استعمال فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے دور سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے چھوٹے میزائل فائر کیے۔ یہ میزائل ایرانی میزائلوں سے پانچ گنا چھوٹا وار ہیڈ کے حامل تھے، جو ایلام، خوزستان اور تہران کی طرف فائر کیے گئے۔ ملکی دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کی بدولت راستے میں بڑی تعداد کو تباہ کیا گیا، اور بہت کم نقصان ہوا۔ محدود پیمانے پر ریڈار آلات کو نقصان پہنچا جس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اور ناجائز اقدام کے بعد ملکی دفاعی نظام نے بڑی تعداد میں میزائلوں کو تباہ کیا اور دشمن کے طیاروں کو ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: القسام بریگیڈ کی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک
مسلح افواج کے مرکز اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جواب دینے کا قانونی اور جائز حق رکھتا ہے، اور لبنان و غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے جنگ بندی پر زور دیتا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد پرور اور جنایت کار حکومت صہیونی حکومت کے اقدامات میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے، جن کا مقصد خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ امریکہ کو انتباہ کیا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے اور غزہ و لبنان کے عوام کے قتل عام کو روکے۔ امریکہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حامیوں کو صہیونی حکومت کی وجہ سے پیدا ہونے والے دلدل میں مزید نہ پھنسائے۔
مسلح افواج نے ایرانی عوام، میڈیا اور مبصرین سے اپیل کی ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور خبریں ملکی رسمی میڈیا کے ذریعے حاصل کریں۔