اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل مخالف احتجاج پاکستان میں جرم بن گیا، مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد میں اسرائیل مخالف احتجاج کرنا مظاہرین کا جرم بن گیا، سابق سینیٹر سمیت 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت متعدد مظاہرین گرفتار کر لیے گئے۔

 ‘سیو غزہ’ مہم کے تحت منعقد کئے جانے والے احتجاج کے شرکاء آب پارہ چوک کے قریب جمع تھے۔

مظاہرین احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف جانے لگے۔

جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار والوں کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں

پولیس نے مظاہرین کی آواز کو دبانے کے لئے اور اسرائیل مخالف احتجاج کے جرم میں 55 افراد کو حراست میں لے لیا۔

عوام پاکستان اسلام آباد انتظامیہ اور بالخصوس سیکورٹی اداروں اور حکومت پر سخت برہم نظر آئی۔

جس ملک کے آئین اور پاسپورٹ پر درج ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کبھی نارملائزیشن نہیں ہو سکتی، وہاں اسرائیل مخالف احتجاج کرنے پر مظاہرین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button