پارہ چنار والوں کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں
شیعیت نیوز:پارہ چنار کے باسیوں نے ملک بھر میں محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے لئے صدائے احتجاج بلند کریں ،ہم ملک میں امن چاہتے ہیں ۔
پارہ چنار کے عوام کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک کے کسی گوش و کنار میں دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوتا ہے تو پارہ چنار کے عوام اس ظلم کے خلاف اور مظلومین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہیں۔
بدقسمتی سے پارہ چنار بد امنی کاشکار ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے شاہراہیں بند ہیں مگر ملک کے کسی حصے سے ہمارے لئے کوئی آواز بلند نہیں کی جارہی ہے ۔
پارہ چنار کے عوام اب فرقہ واریت کے ناسور سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور ہر صورت امن کے قیام کا لازم سمجھتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھئیے : پارہ چنار کے راستے بند !ملک سے رابطہ منقطع،انسانی المیے کا خدشہ
مقتدرہ ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ملت تشیع پاکستان پارہ چنار میں قیام امن اور راستوں کی بندش پر صدائے احتجاج بلند کریں ۔
سڑک بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس صورتحال کے باعث اشیائے خوردونوش، تیل، اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
تمام کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بھی احتجاجاً بند کر دیئے گئے ہیں۔
راستوں کی بندش کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کے ویزے اور ٹکٹس متاثر ہو رہے ہیں جبکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔
اگر آمدورفت کے راستے فوری طور پر نہ کھولے گئے تو ایک بڑا انسانی المیہ پیش آ سکتا ہے۔
ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے لوگ علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔







