پارہ چنار کے راستے بند !ملک سے رابطہ منقطع،انسانی المیے کا خدشہ
طوری بنگش قبائل رہنماؤں جلال بنگش اور علامہ تجمل حسین نے کہا ہے کہ سڑک بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے باعث اشیائے خوردونوش، تیل، اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ تمام کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بھی احتجاجاً بند کر دیئے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں گذشتہ دس دنوںسے سڑک کی بندش کی وجہ سے لاکھوں لوگ محصور ہوکر راہ گئے ہیں.
پاراچنار اور پشاور کے درمیان اہم شاہراہ بند ہونے کے خلاف مقامی قبائیل نے مختلف علاقوں میں دھرنے شروع کر دیئے ہیں۔
طوری بنگش قبائل رہنماؤں جلال بنگش اور علامہ تجمل حسین نے کہا ہے کہ سڑک بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے باعث اشیائے خوردونوش، تیل، اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ تمام کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بھی احتجاجاً بند کر دیئے گئے ہیں۔
سماجی رہنما میر افضل خان نے انتباہ کیا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کے ویزے اور ٹکٹس متاثر ہو رہے ہیں جبکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آمدورفت کے راستے فوری طور پر نہ کھولے گئے تو ایک بڑا انسانی المیہ پیش آ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے لوگ علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو صدہ میں کانوائے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ سڑک بند کی گئی ہے۔پارہ چنار میں خونریز جنگ کا ساتواں روز 36 افراد شہید،شہر میں کرفیو کا سماں
ضلع کرم میں پشاور سے رابطے کے منقطع ہوجانے کے باعث عملی طور پر پاکستان سے الگ تھلگ ہو چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارف یوسف انور نے لکھا ہے ضلع کرم پاکستان سے منقطع ہوگیا ہے۔
آمدورفت بند ہے، آبادی محصور ہے اور غذائی اجناس اور ادویات کی کمی کے باعث حالات انتہائی خطرناک ہو گئے ہیں
۔جبکہ دوسری جانب پارہ چنار کے وفد نے علامہ راجہ ناصر سے ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کو شکایات کے ازالہ کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے سینٹ آف پاکستان میں توجہ دلاو نوٹس جمع کیا ہے اور ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ جناب محسن نقوی سے ضلع کرم کے افسوسناک واقعات سمیت،ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ کی بندش سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔
وفد نےضلع کرم میں قیام امن کیلئےسربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ضلع کرم کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔