لکی مروت میں کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد واصل جہنم
شیعیت نیوز: لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران تھانہ نورنگ کی حدود میں مرمنڈاعظم نامی علاقے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے: کالعدم لشکر جھنگوی کے 2تکفیری دہشتگرد گرفتار
مرنے والا دہشت گرد بم حملوں اور دہشت گردی کی مختلف ورادتوں میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔







