برکس کا ڈالر کی بالادستی کے خلاف بڑا اقدام: "برکس پے” پلیٹ فارم متعارف
برکس پے، رکن ممالک میں سرحد پار لین دین کو آسان اور کم لاگت بنانے کا نیا نظام

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برکس کے اراکین نے اپنی حالیہ نشست میں برکس پے نامی ایک پلیٹ فارم کی نقاب کشائی کی ہے۔ برکس کا کہنا ہے کہ اس نئے پلیٹ فارم سے ڈالر کی تخفیف، رکن ممالک کی آپسی تجارت میں سہولت اور مغربی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
برکس پے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نظام رکن ممالک میں ادائیگی کے مختلف نظاموں کے درمیان باہمی تعاون کو یقینی بناتا ہے، اور صارفین متعدد واسطوں کی مدد لئے بغیر سرحد پار لین دین کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہید صفی الدین نے مکتب عاشورا سے درس لے کر صہیونیوں کے خلاف پوری زندگی جہاد کیا، ایرانی صدر
ساتھ ہی برکس پے روایتی نظاموں پر انحصار کم کرنے اور لین دین کے اخراجات کو کم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی ایک اہم خصوصیت رکن ممالک کے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کی پاسداری ہے اور اس کا نفاذ تیز رفتار اور کم لاگت کے لین دین کو ممکن بنائے گا جس سے برکس ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔