سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سفیر لبنان سے ملاقات
شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیوایم کے اعلی سطح وفد کا اسلام آباد میں لبنانی سفارت خانے کا دورہ، لبنانی سفیر نے وفد کو خوش آمدید کہا۔
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لبنانی سفیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ سید ظفر عباس شمسی کا دورہ ضلع جعفر آباد
انہیں شہید سید حسن نصراللہؒ و رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
وفد میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سید احمد اقبال رضوی، جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔







