آئی ایس او پاکستان میں فکری اور نظریاتی لحاظ سے بہترین تنظیم ہے، مولانا سراج الحق

20 اکتوبر, 2024 12:29

شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان کے 53ویں سالانہ مرکزی کنونشن میں سابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کی آمد۔

انہوں نے فلسطین مرکز حریت کانفرنس سے خطاب کیا۔

مولانا سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس نہیں ہے کہ یحیٰ السنوار شہید ہو گئے، اور ہمارے 42 سالار آج تک شہادت کے مرتبے پر فائض ہوئے۔

شہادت ہمارے لئے افتخار ہے۔

آئی ایس او نے ایسا ماحول مہیا کر رکھا ہے کہ جس میں شہادت کی معرفت اور شہداء کو یاد رکھنا ایک اہم جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے پیغامات پڑھتا ہوں، ان میں کبھی مایوسی دیکھنے کو نہیں ملی، بلکہ ہر شہادت کے بعد ایک نیا جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اتحاد کی نئی مثالیں قائم، آئی ایس او کے مرکزی کنونشن میں مولانا سراج الحق کی آمد

انہوں نے شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور تجدید عہد کیا کہ ہم بھی شہید سید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحیٰ السنوار کے رستے پر سب کچھ لٹانے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر اور نیتن یاہو کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

مگر ہمارے بیغیرت اور بے ضمیر حکمران اپنا منہ تک کھولنے کو تیار نہیں ہیں۔

عالم اسلام کے منافق حکمران چاہتے ہیں کہ حماس اور حزب اللہ ختم ہو مگر ہر دن حماس اور حزب اللہ، انصاراللہ نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

ایٹمی اسلحہ بھی فلسطینی قوم کے کام نہیں آیا، نہ ہی 57 ملکوں کی فوجیں کام آئیں۔

یہ ملک صرف اپنے لوگوں پر چڑھائی کر سکتے ہیں، اپنے لوگوں کا خون بہا سکتے ہیں۔

7:53 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top