اتحاد کی نئی مثالیں قائم، آئی ایس او کے مرکزی کنونشن میں مولانا سراج الحق کی آمد
آئی ایس او پاکستان کے 53ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان فلسطین مرکز حریت ہر سال کی طرح شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان فلسطین مرکز حریت ہر سال کی طرح بھرپور شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
کنونشن کے تیسرے روز فلسطین مرکز حریت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی مختلف تنظیموں کے قائدین نے خطاب کیا۔
کانفرنس میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق نے بھی خطاب کیا اور شیعہ سنی اتحاد پر طویل گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں : سید فخر نقوی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
انہوں نے امام خمینیؒ کے فرمان کو دوہرایا اور طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم ہاتھ باندھنے اور ہاتھ کھولنے پر لڑ رہے ہیں مگر دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے پر تلا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اپنے آپسی اختلافات کو بھلا کر یکجا ہو جائیں اور اس دنیا کو غاصب صیہونیوں کے وجود سے پاک کردیں۔
بعدازاں انہوں نے طلباء کے ساتھ ہی نماز ظہرین بھی ادا کی جس کی ایک وائرل ہونے والی تصویر وحدت کی اعلی مثال ہے۔