سید فخر نقوی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی صدر جامعہ امام صادق اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔
کنونشن 18 اکتوبر کو اسکاؤٹ سلامی سے شروع ہوا تھا۔
جس کے بعد پوری رات شب شہداء کی مناسبت سے منائی گئی۔
اگلے روز تعلیمی سیمینار کیا گیا۔
اور آج فلسطین مرکز حریت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کیا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا۔
رکن مرکزی نظارت علامہ شبیر بخاری نے نومنتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا۔
سید فخر نقوی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے حملوں میں 24 صہیونی فوجی ہلاک و زخمی
مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں سید فخر نقوی کو آئی ایس او پاکستان کا میر کارواں منتخب کیا گیا۔
اعلان ہوتے ہی پنڈال امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
رکن مجلس نظارت علامہ غلام عباس رئیسی نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔
نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے کارکنوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
اس موقع پر نومنتخب مرکزی صدر نے آئندہ تنظیمی سال کو ”تعمیر وطن” کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا۔
آئی ایس او کے ملک بھر سے آئے قافلے استحکام پاکستان ریلی کے لئے روانہ۔







