حزب اللہ کے حملوں میں 24 صہیونی فوجی ہلاک و زخمی
شمالی سرحدوں اور غزہ میں شدید جھڑپیں، حزب اللہ کے حملے میں ایک فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: مقاومتی تنظیموں اور صہیونی فوج کے درمیان مختلف محاذوں پر جھڑپوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقاومت کے حملوں کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 15 فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب کے باشندے اپنا سامان بندھ لیں تل ابیب آئندہ دنوں میں میدان جنگ بنے گا، حزب اللہ
غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس اور دیگر مقامات پر فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں پانچ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے، جبکہ شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ کے اطراف میں جھڑپوں کے دوران کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
جنوبی لبنان سے ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں زخمی ہونے والا ایک صہیونی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔