آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام فلسطین مرکز حریت کانفرنس کل منعقد ہوگی

19 اکتوبر, 2024 18:59

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

کنونشن کے موقع پر فلسطینی مظلومین کی حمایت کے لئے فلسطین مرکز حریت کانفرنس کل منعقد ہو گی۔

جامعہ امام صادق G9/2 اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس سے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان آیت اللہ غلام عباس رئیسی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کا 53واں مرکزی کنونشن، مرکزی صدر کا الوداعی خطاب

چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، رکن مجلس نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ حسنین گردیزی، علامہ غلام شبیر بخاری، ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی،ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی، سینئر صحافی امیر عباس، ہرمیت سنگھ خطاب کرینگے۔

دستہ امامیہ کے احمد رضا ناصری اور سعید حیدر ترانے پیش کرینگے۔

واضح رہے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے امامیہ نوجوان، سابقین اور علمائے کرام شریک ہیں۔

2:55 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top