اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او پاکستان کا 53واں مرکزی کنونشن، مرکزی صدر کا الوداعی خطاب

آئی ایس او پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں جاری ہے، جس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر حسن عارف نے الوداعی خطاب کیا

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن اسلام آباد جامعہ امام صادق میں جاری۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر حسن عارف نے اپنا الوداعی خطاب کیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے ہر حکم پر اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔

رہبر کے بقول فلسلطین ہی وہ راستہ ہے جہاں سے امام زماںؑ کے ظہور کے پردے ہٹیں گے۔

یقینا جو شہادتیں ہوئیں، ان کے بعد زمین ویران ہو گئی ہے، مگر ہر اندھیرے کے بعد اجالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے 53ویں مرکزی کنونشن پر تعلیمی سیمینار کا انعقاد

اسرائیل ایک عالمی دہشتگرد ریاست ہے، جو مسلمانوں کے قلب میں خنجر کی مانند ہے، مگر افسوس کہ مسلمان ممالک خودغرضی اور عیاشی کے نشوں میں غافل ہو چکے ہیں۔

غاصب صیہونیوں کی ہر چال ناکام ہو چکی ہے، وہ مقاومت کے آگے ہار چکے ہیں۔

آئی ایس او کا ہر امامیہ جوان رہبر کی آواز پر لبیک کہے گا اور تاروز قیامت یہ شجرہ طیبہ یونہی باطل کے مدمقابل کھڑا رہے گا۔

اس کے بعد برادر حسن عارف نے بشمول مرکزی کابینہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کل بروز اتوار آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button