اسرائیل کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سربراہ انصار اللہ

18 اکتوبر, 2024 18:48

شیعیت نیوز : انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں بے رحمی کے ساتھ بیرل بم اور دھماکہ خیز روبوٹ استعمال کررہی ہے۔

امریکہ بھی صہیونی جرائم میں برابرکا شریک ہے۔

اگر امریکی امداد نہ ہو تو صہیونی حکومت نہ حملے کرسکتی ہے اور نہ اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔

امریکہ اور صیہونی حکومت عربوں کو تباہ کرنے کے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واشنگٹن خطے میں صہیونی حکومت کے مذموم سیاسی اور اقتصادی مقاصد کے لیے راہ ہموار کررہا ہے۔

انہوں نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائل استعمال کرنے کا اعلان کردیا، جنگ نئے مرحلے میں داخل

مسلمانوں کو بالخصوص اور عالمی برادری کو بالعموم آگاہ ہونا چاہیے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور دشمن کیا سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی شروع سے ہی سفاک تھے اور اس پر فخر کرتے ہیں۔

مغرب کی حمایت نے صہیونی حکومت کو مزید جرائت بخشی ہے۔

جب مقاومت کے سامنے میدان جنگ میں شکست ہوئی تو معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں نسل کشی جاری ہے۔

غاصب اسرائیل امریکہ کی طرف سے دیے گئے تباہ کن بموں سے پناہ گزینوں کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بناتا ہے۔

صہیونی حکومت نے شمالی غزہ میں 50,000 سے زیادہ رہائشی مکانات کو تباہ کیا ہے جس کے لیے بیرل بم اور تباہ کن روبوٹ استعمال کیا گیا ہے۔

3:46 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top