پاراچنار: شہداء کے جنازے باہر کے علاقوں میں دفن، پاکستان کے شیعہ خاموش تمشائی
شیعیت نیوز: پاراچنار میں جاری شیعہ نسل کشی ایک دردناک حقیقت بن چکی ہے، جہاں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی زندگیاں مسلسل خطرے میں ہیں۔ افسوسناک طور پر، پہلی بار پاراچنار کے شہید ہونے والے چار جنازوں کو علاقے سے باہر دفنانا پڑا، جن میں ایک تین سالہ معصوم بچہ بھی شامل ہے۔ یہ لمحہ دل دہلا دینے والا ہے کہ شہداء کے جنازے تک اپنے علاقے میں داخل نہیں ہو سکتے۔
پاراچنار کئی ہفتوں سے محاصرے میں ہے، جہاں زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کو روک دیا گیا ہے۔ ریاست کی خاموشی اور نااہلی کے ساتھ ساتھ اس ظلم کے ذمہ دار وہ پاکستانی شیعہ بھی ہیں جو کوفہ کے لوگوں کی طرح خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں سیکیورٹی سوالیہ نشان: صرف 25 کلومیٹر کا سفر محفوظ بنانا مشکل ہے؟
یہ صورتحال ہر صاحبِ ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ریاست کو فوری ایکشن لینا ہوگا تاکہ اس ظلم کا خاتمہ ہو اور پاراچنار کے مظلوم عوام کو ان کے حقوق اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔







