اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار میں سیکیورٹی سوالیہ نشان: صرف 25 کلومیٹر کا سفر محفوظ بنانا مشکل ہے؟

پاراچنار سے ٹل تک عوامی سیکیورٹی کا سنگین مسئلہ: 99 کلومیٹر کا فاصلہ

شیعیت نیوز: پاراچنار سے ٹل تک کا 99 کلومیٹر کا فاصلہ عوامی سیکیورٹی کے حوالے سے لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے۔ اس فاصلے کو اگر کم کیا جائے تو لوئر علیزئی سے چھپری چیک پوسٹ تک صرف 25 کلومیٹر یعنی 40 منٹ کا سفر بنتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ درجنوں قانون نافذ کرنے والے ادارے جو عوام کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں اور اسی عوام کے ٹیکسوں پر پل رہے ہیں، وہ صرف 25 یا 85 کلومیٹر کے فاصلے کی حفاظت کیوں نہیں کر پا رہے؟ جبکہ ہمارے ملک کی سرحدیں 6774 کلومیٹر طویل ہیں، جو دشمن ممالک سے ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، دو مومنین شہید

یہ صورتحال اس بات پر زور دیتی ہے کہ اندرونی سیکیورٹی معاملات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ اگر اندرونی علاقوں میں عوام کی حفاظت کا یہ حال ہے، تو دشمن ممالک سے ملنے والی سرحدوں کی حفاظت کیسے ممکن ہو پائے گی؟

متعلقہ مضامین

Back to top button