اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ کرم علی حیدری المشھدی کی وفد کے ہمراہ زہرا اکیڈمی کراچی کا دورہ

علامہ کرم علی حیدری المشھدی کی وفد کے ہمراہ علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات، حرم امام حسینؑ و حرم مولا عباس کے پرچم پیش کئے گئے

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے علامہ کرم علی حیدری المشھدی کی زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

بعد ازاں کربلا معلیٰ سے حرم امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا پرچم بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین و لبنان کی مظلوم عوام کے لئے مہم میں ضرور حصہ لیں، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر محترم سہیل رضا، محترم رفعت عباس زیدی اور سیکرٹری جنرل کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ دلشاد بھی موجود تھے۔

ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے پرچم کو بوسہ دیا اور ملک و ملت کی سلامتی اور مجاہدین اسلام کی کامیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button