امریکی دہشتگرد ریاست نے سعودی عرب سے اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کا سودا کر لیا
امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور سعودیہ عرب کو 2 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی ہے، جس میں زیادہ تر گولہ بارود ہے

شیعیت نیوز : امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 1.2 بلین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی ہے، جس میں زیادہ تر گولہ بارود ہے۔
ڈیفنس سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے ایک بیان میں کہا: GMLRS اور ATAMs کی مجوزہ فروخت "ایک اہم علاقائی پارٹنر کی سلامتی کو بڑھانے میں مدد کرتے ہوئے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔”
اسلحے کی فروخت کا یہ معاہدہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زید النہیان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے چند ہفتوں بعد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وسطی امریکی ملک نیکاراگوا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکا اعلان کردیا
امریکہ نے سعودی عرب کو ایک بلین ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا۔
یہ معاہدہ سائیڈ ونڈر شارٹ رینج کے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں، توپ خانے کے گولہ بارود اور ہیل فائر اینٹی ٹینک میزائلوں سے متعلق ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی قانون کی ضرورت کے مطابق دونوں فروخت کی منظوری دی ہے اور کانگریس کو مطلع کر دیا ہے۔