اہم ترین خبریںایران
نمائندہ رہبر معظم کی جانب سے بیروت میں زخمی ہونے والے ایرانی سفیر کی عیادت
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے ایرانی سفیر برائے لبنان کی عیادت کی جو لبنان کے پیجر دھماکوں میں زخمی ہونے کی وجہ سے تہران کے اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے تحفہ پیش کیا

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے ایرانی سفیر برائے لبنان کی عیادت کی جو لبنان کے پیجر دھماکوں میں زخمی ہونے کی وجہ سے تہران کے اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے تحفہ پیش کیا۔
سفیر ایران برائے لبنان مجتبیٰ امانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ نمائندہ رہبر معظم حجتہ الاسلام محسن قمی کا دورہ عیادت میرے لئے باعث شرف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے مشکلات جھیلیں مگر انقلاب کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے، علامہ ریاض نجفی
انہوں نے مزید لکھا کہ رہبر معظم نے ان کے اور ان کی اہلیہ کے لیے عقیق کی دو انگوٹھیاں بھیجیں۔
ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی ان سینکڑوں لوگوں میں شامل تھے جو 17 ستمبر کو لبنان میں اسرائیل کی طرف سے پیجر دھماکوں میں زخمی ہوئے تھے۔