ایرانی میزائل حملوں کی رپورٹنگ پر امریکی صحافی اسرائیل میں گرفتار
شیعیت نیوز: یدیعودت احارونوت نے لکھا ہے کہ ایک 28 سالہ امریکی صحافی کو ایک رپورٹ میں اسرائیل پر حملے میں ایران کے میزائلوں کے نشانے کے مقامات کی نشاندہی کرنے کے سبب رواں ماہ کے اوائل میں گرفتار کیا گیا ہے۔
آزاد امریکی رپورٹر جرمی لوفریڈو نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے کئی ایئربیسز کو نشانہ بنایا جن میں نواتیم اور اسرائیل کے مرکز میں ایک انٹیلی جنس بیس بھی شامل ہے۔
اس امریکی صحافی کو اسرائیلی پولیس نے "قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے” کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور اس پر عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں یونیفل کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملہ: گوٹریس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا
لوفریڈو نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ پر حملے نواتیم بیس سے انجام پاتے ہیں اور اسرائیلی کابینہ کا خصوصی جیٹ طیارہ کہ جس پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سوار ہوتے ہیں، اسی بیس میں رکھا جاتا ہے۔
اب امریکی حکومت کو یہ خدشہ ہے کہ یہ صورتحال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات متاثر ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ خبری ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ لوفریڈو نے یکم اکتوبر کو اپنے یوٹیوب چینل "گرے زون” پر ایران کی طرف سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں کے بارے میں ایک ویڈیو رپورٹ شائع کی ہے۔







