اہم ترین خبریںایران
جنرل قاانی رہبر معظم سے قومی تمغہ "نشان فتح” حاصل کریں گے
شیخ نعیم قاسم کی تقریر فتح کی علامت، شام میں کوئی ایرانی نہیں تھا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ابراہیم جباری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر "جنرل قاانی” مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انشاء اللہ وہ آنے والے دنوں میں رہبر معظم انقلاب سے قومی تمغہ "نشان فتح” وصول کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ساحل پر شہید حسن نصراللہ کا شاندار سکیچ
انہوں نے حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم” کے خطاب کے بارے میں سوال کے جواب میں واضح کیا کہ شیخ نعیم قاسم کی کل تقریر فتح و کامرانی اور مکمل آمادگی کی نوید تھی۔ جنرل جباری نے وضاحت کی کہ جناب نعیم قاسم نے کہا کہ اگر کوئی کمزوری یا مشکل تھی تو ہم نے اس کی تلافی کردی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں گزشتہ رات کے حملوں میں کوئی ایرانی نہیں تھا۔