پاکستان میں ذاکر نائیک کی حمایت کرنے والے دیوبندی خوارج بے نقاب

10 اکتوبر, 2024 07:30

شیعیت نیوز : پاکستان میں ذاکر نائیک، جو پہلے ہی یزید کو "رضی اللہ تعالی عنہ” کہہ کر اور اہل البیتؑ کی توہین کر کے مسلمانوں کے دلوں میں زخم ڈال چکا ہے، حالیہ دنوں میں مزید تنازعات کا شکار ہو گیا ہے۔ اس کے حالیہ دورے کے دوران جب اس سے اہم سوالات کیے گئے تو اس کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ اور گستاخانہ تھا، جس کی وجہ سے پاکستانی عوام نے اس پر شدید ترین تنقید کی ہے۔ ذاکر نائیک کی بے حسی اور غیر مناسب رویہ عوام کو شدید ناگوار گزرا، اور اس کے بیانات نے پاکستانی مسلمانوں کو مزید مشتعل کر دیا ہے۔

پاکستانی عوام کی اکثریت ذاکر نائیک کے بیانات اور رویے سے بیزار ہو چکی ہے۔ اس کے گستاخانہ بیانات، خصوصاً یزید کی تعریف، نے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ مختلف مکاتب فکر نے اسے مسترد کر دیا ہے، لیکن دیوبندی خوارج کا ایک مخصوص طبقہ اپنی دیرینہ دشمنی اہل البیتؑ کی وجہ سے اب بھی اس کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

دیوبندی خوارج، جو خود کو اسلامی اصولوں کا محافظ سمجھتے ہیں، دراصل اہل البیتؑ کے دشمنوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ ذاکر نائیک کی گمراہ کن سوچ اور یزید جیسے بدنام زمانہ شخص کی حمایت نے اسے مسلمانوں کی اکثریت کے لیے ناقابل قبول بنا دیا ہے۔ تاہم، دیوبندی خوارج کی مخالفت اہل البیتؑ اور ان کے تکفیری نظریات نے انہیں ذاکر نائیک کے دفاع میں کھڑا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذاکر نائیک نے سوال کا جواب نہ آنے پر خاتون پر توہین اسلام کا فتویٰ لگا دیا

ذاکر نائیک جیسے ملعون کا دفاع کرنے والا دیوبندی خوارج کا طبقہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاکستانی عوام کی جانب سے ذاکر نائیک کو شدید تنقید کا سامنا ہے، لیکن اس طبقے کی دشمنی اہل البیتؑ اور گمراہ نظریات اسے بدستور حمایت فراہم کر رہے ہیں۔ یہ دشمنی اہل البیتؑ اور یزید کی مدح سرائی، دونوں گروہوں کے درمیان نکتہ اتحاد بن چکی ہے، اور اس اتحاد نے پاکستانی عوام کے سامنے ان کی اصلیت کھول کر رکھ دی ہے۔

1:41 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top