اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہلاک

شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مذہبی مقامات پر دہشتگردی میں ملوث 2 دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں شمالی وزیرستان میں ہلاک

شیعیت نیوز : شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی میں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے جرم میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی دہشتگردوں کے متعلق سی ٹی ڈی کی بڑی رپورٹ سامنے آ گئی

اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں دہشتگرد ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button