تکفیری دہشتگردوں کے متعلق سی ٹی ڈی کی بڑی رپورٹ سامنے آ گئی
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، تحریک طالبان کے 209 دہشتگرد مارے گئے
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی نے کے پی نے آج رپورٹ شائع کی کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران خیبر پختونخواہ میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران 209 دہشت گرد مارے گئے، اور 244 کو گرفتار کیا گیا۔
صوبے بھر کے 27 اضلاع میں کل 497 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 52 واقعات میں 39 دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ضلع خیبر میں 55 واقعات میں 22 دہشت گرد مارے گئے، 25 کو گرفتار کیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں 54 واقعات میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کیا۔
پشاور میں 66 گرفتار اور دہشت گردوں میں سے 8 ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو بھی ایٹمی طاقت بننا ہوگا؛ایرانی عوام کا مطالبہ زور پکڑ گیا
شانگلہ میں 33 دہشت گرد گرفتار، 6 واقعات میں ایک مارا گیا۔
جنوبی وزیرستان میں 11 دہشت گرد جبکہ باجوڑ میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور 8 کو گرفتار کیا گیا۔
بنوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے، بونیر میں دو ہلاکتیں شامل ہیں، جبکہ چارسدہ میں چار گرفتاریاں اور ایک واقعے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
کوہاٹ میں چار دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے ساتھ پانچ واقعات ہوئے۔
کرم میں 17 واقعات میں 6 گرفتار، ایک مارا گیا، جبکہ لکی مروت میں 37 واقعات میں 14 دہشت گرد مارے گئے، 8 گرفتار ہوئے۔
مردان میں گیارہ دہشت گرد ہلاک اور نو گرفتار ہوئے۔
نوشہرہ میں پانچ دہشت گرد گرفتارجبکہ دو مارے گئے۔
ضلع ٹانک میں 28 دہشت گرد مارے گئے اور 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
یہ تمام دہشتگرد لشکر جھنگوی، تحریک طالبان، سپاہ صحابہ، داعش، تحریک لبیک اور لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے تکفیری اور مذہبی دہشتگرد تھے۔