اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی دھماکہ میں ملوث خودکش حملہ آور تعلیم یافتہ نکلا

کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب 6 اور 7 اکتوبر کی شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے تھے

شیعیت نیوز: کراچی ایئر پورٹ سگنل پر دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نوشکی کے سرکاری اسکول سے 2016 میں میٹرک کیا۔

خودکش حملہ آور نے منڈی بہاؤالدین کے ٹیکنیکل کالج سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔

حملہ آور نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں بی بی اے میں داخلہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ دھماکہ، محسن نقوی کی چینی سفارتخانے آمد، سفیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا

واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب 6 اور 7 اکتوبر کی شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button