آئی ایس او کے زیر اہتمام پاراچنار میں محبین مہارتی پروگرام

08 اکتوبر, 2024 20:43

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ابوالفضل یونٹ پاراچنار نے امامیہ کالونی امام بارگاہ میں ایک اعظیم الشان "محبین مہارتی پروگرام و ختم القرآن” کا انعقاد کیا۔

جس میں مختلف محب یونٹس کے درمیان تلاوت، نعت، سکیچنگ اور تقریری مقابلہ جات ہوئے۔

اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے محبین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کی دھمکی کے بعد مفتی عابد مبارک ایران مخالف زہر اگلنے لگا

ابوالفضل قرآن سنٹر میں 10 محبین کے ختم القرآن کے موقع پر ان کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

پروگرام میں علامہ باقر حیدری اور علامہ نور حسین نجفی نے قرآن مجید کی فضلیت پر گفتگو کی۔

جس میں کثیر تعداد میں سینئر احباب، یونٹ کے اراکین، مومنین اور محبین نے شرکت کی۔

9:06 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top