تکفیریوں کی دھمکی کے بعد مفتی عابد مبارک ایران مخالف زہر اگلنے لگا
شیعیت نیوز: تنظیم المساجد اہلسنت پاکستان کا سربراہ مفتی عابد مبارک قادری کو چند سال قبل جان سے مارنے کی دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔
جس کے بعد مفتی عابد نے ایران اور شیعہ مخالف زہر اگلنا شروع کردیا ۔
گزشتہ روزکراچی میں الاقصیٰ کانفرنس میں مفتی عابد نے شیعہ مخالف تقریر کرکے تکفیریوں آقاو ں کو خوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا امام اور رہبر سید علی خامنہ ای ہے،پاکستانی اہلسنت عالم دین کا تکفیر شکن خطاب
کانفرنس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے بھی خطاب کیا۔
تکفیریوں نے پاکستان میں تو ہزاروں افراد کو قتل کیا لیکن مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور امداد کیلئے محض کانفرنسوں تک محدود رہتے ہیں جس میں بھی شیعہ مخالف تقریروں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
یہ عناصر ایسی کانفرنس کے بہانے پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دیتے ہیں۔







