وزیراعلیٰ پنجاب نے میانوالی میں لشکر جھنگوی کے خلاف سی ٹی ڈی کاروائی کو سراہا
شیعیت نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں لشکر جھنگوی کے خلاف کامیاب کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی ٹیم کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کے مالیاتی اہلکار کی گرفتاری، سیکورٹی فورسز کی بڑی کاروائی
میڈم چیف منسٹر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا، ’’عوامی تحفظ کے ضامن، پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارا فخر ہیں۔‘‘







