اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کے صہیونی تنصیبات پر میزائل اور راکٹ حملے، صہیونی دفاعی سسٹم ناکام

حزب اللہ کے حملوں سے صہیونی تنصیبات میں آگ، لبنان سے فائر ہونے والے راکٹ فضا میں تباہ

شیعیت نیوز: لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر راکٹ اور میزائل حملے کیے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں میزائل اور راکٹ فائر کیے ہیں۔

حملوں کے بعد صہیونی تنصیبات میں آگ لگ گئی اور آسمان میں دھوئیں کے بادل نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں ہوا، شیخ نعیم قاسم

اس سے پہلے حزب اللہ نے کہا تھا کہ صہیونی تنصیبات میزائل حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گی۔ کفر گیلادی میں صہیونی تنصیبات پر نور میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چینل 12 نے کہا کہ صہیونی دفاعی سسٹم نے لبنان سے فائر ہونے والے 20 راکٹوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button