ایران
سید حسن نصر اللہ کے نام ایرانی وزیر خارجہ کا تعزیتی پیغام
"فلسطین اور لبنان کے بہادر عوام کی حمایت جاری رہے گی، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران عراقچی کا بیان"

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ جارح اور مجرم صیہونی حکومت کے خلاف فلسطین اور لبنان کے بہادر عوام کی آواز بننا اپنا اسلامی اور انسانی فریضہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں، حزب اللہ کے کئی دیگر مجاہدین کے ساتھ اس مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر کمانڈر ابراہیم عاقل کی شہادت پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کے تین دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم
عراقچی نے لکھا کہ اس وقت جب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ رہا ہوں، میں جارح اور مجرم صیہونی رجیم کے خلاف فلسطین اور لبنان کے بہادر عوام کی آواز بننا اپنا اسلامی اور انسانی فریضہ سمجھتا ہوں۔