ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جشن صادقین ریلی کا انعقاد
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جشن صادقین ریلی مسجد الحسین سے دولت گیٹ چوک تک نکالی گئی۔
ریلی سے مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کیا۔
ریلی کا مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریا میں مسلمانوں نے اپنی مساجد سیلاب زدگان کے لئے کھول دیں
باٹا شوز کی جانب سے گلشن مارکیٹ، جامعہ شہید مطہری سے مولانا غلام جعفر انصاری، پاکستان عزاداری کونسل کے صدر حسنین بخاری، ماتمی سنگت شہنشاہ وفا کے سالار ملک عمران، انجمن حسینہ حسن آباد کے متولی ایڈووکیٹ اقبال مہدی زیدی نے چوک کمہاراں والا، دربار شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم سید عون شمسی نے علی چوک اور ملک شجر کھوکھر، ملک ثمر کھوکھر کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
ریلی کا باقاعدہ اختتام امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے دعائے امام زمانہ سے کیا گیا۔







