نبی اکرم (ص) سے محبت ہر مومن کا ایمان کا سرمایہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

17 ستمبر, 2024 18:42

شیعیت نیوز: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی میلاد کانفرنس 2024 مینارِ پاکستان، لاہور کے سرسبز میدان میں منعقد ہوئی۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں ’’سیرت نبوی (ص) اور حلم‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

اس عظیم الشان اجتماع میں دنیا بھر سے ممتاز سکالرز اور مشائخ عظام سٹیج کی زینت بنے۔

نبی اکرم (ص) سے محبت ہر مومن کا سرمایۂ ایمان ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تحریکِ منہاجُ القرآن پچھلی چار دہائیوں سے عشقِ مصطفی (ص) کی شمع کو فروزاں کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

مینارِ پاکستان کا گراؤنڈ ہر سال لاکھوں عاشقانِ رسول (ص) کو اپنے دامن میں سمیٹ کر اس بات کا گواہ بنتا ہے کہ یہاں حضور (ص) کی ولادت کا جشن منا کر امتِ مسلمہ کے لاکھوں مسلمان اپنے ایمان کو تازگی بخشتے ہیں، اور پورا سال ان کے دل محبت مصطفی (ص) کی تپش سے دھڑکتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مینار پاکستان میں جشن میلاد النبی، ایرانی قارئین کی تلاوت نے سماں باندھ دیا

پاکستان بھر سے جید علماء و مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، سماجی رہنما، تاجر برادری، وکلا، اور طلبہ تنظیموں کے سربراہان عالمی میلاد کانفرنس کے سٹیج پر موجود ہیں۔ پنڈال کے اندر اور ملحقہ سڑکوں پر نصب دیو قامت جدید ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے سٹیج کی کارروائی کو براہِ راست دکھایا جا رہا ہے۔

حضور اکرم (ص) کے غلاموں کے لیے اس سے بڑی کوئی مسرت نہیں کہ وہ آپ (ص) کی ولادتِ باسعادت کا جشن منائیں۔ اس سے بڑی خوشی کا کوئی سماں نہیں کہ لاکھوں عاشقانِ مصطفی (ص) آج 12 ربیع الاول کی مبارک صبح کا انتظار کر رہے ہیں، وہ ساعتِ سعید جس میں حضور اکرم (ص) دنیا میں تشریف لائے۔

8:57 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top