مقبوضہ فلسطین
دہشتگرد اسرائیل نے غزہ کے ایک اور اسکول نشانہ بنایا
فلسطین کے پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے ایک اسکول پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے الشیخ رضوان علاقے میں پناہ گزینوں کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اس اسکول کا نماز خانہ اور دیگر حصے تباہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن نے امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیا ایک اور طیارہ مار گرایا
غزہ کی شہری دفاع کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت میں تین فلسطینی شہید اور بیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گيا۔ غزہ میں النصیرات کیمپ میں ایک رہائشی مکان پر حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔