مشرق وسطییمن

یمن نے امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیا ایک اور طیارہ مار گرایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے ايئرڈیفنس سسٹم نے صوبہ مآرب کے فضائی حدود میں امریکہ کا ایک ایم کیو نائن طیارہ مار گرایا ہے۔

شیعیت نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایم کیو نائن ماڈل کا طیارہ ایسا آٹھواں طیارہ ہے جسے یمن کی مسلح افواج نے غزہ پٹی کی حمایت میں مار گرایا ہے۔ یحیی سریع نے ایک بار پھر کہا کہ یمن کی مسلح افواج ، غزہ کے مظلوم عوام کی کامیابی اور یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کی جارحیتوں کا جواب دینے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج ایک سخت اور مشکل دن ہے/ہمیں گھیرا گیا ہے، نیتن یاہو

یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج ، امریکہ و برطانیہ کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی جانب سے علاقے میں یمن کے فوجی اقدامات کو نشانہ بنائے جانے کا جواب دینے کے لئے اپنی دفاعی طاقت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ گذشتہ پیر کو بھی یمن کی مسلح افواج نے بحر احمر میں ” بلو لیگون ون ” کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button