امریکہ اور فرانس غزہ میں قتل عام کے اصل حامی

07 ستمبر, 2024 16:43

شیعیت نیوز: واشنگٹن کے بعد پیرس اسرائیلی غاصبوں کا دوسرا بڑا حامی ہے جس نے صیہونی رجیم کو سب سے زیادہ فوجی مدد فراہم کی ہے۔

دوسری یورپی جنگ کے بعد صیہونی رجیم کو سب سے زیادہ فوجی حمایت امریکہ کی طرف سے ملی ہے۔

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمت کی انتقامی کاروائی "طوفان الاقصی” کے بعد 7 اکتوبر کو غزہ کا محاصرہ کرنے کے بعد وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جو ہنوز جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور عراق کاستمبر 2025ء تک اتحادی افواج کے انخلاء پر اتفاق

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں پر زمین اور فضا سے آگ برسائی، جس کے نتیجے میں 41 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

صیہونی رجیم کی اس خونریز جارحیت کو امریکہ اور فرانس سمیت یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے مغربی ممالک صیہونی درندوں کے ہاتھوں فسلطینی قوم کی نسل کشی پر غاصب رجیم کو مہلک ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔

6:11 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top