بلاول زرداری سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی صوتحال پر گفتگو

02 ستمبر, 2024 12:35

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

اور بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورت حال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

6:09 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top